بلوچستان

وزیر اعظم سے ظفراللہ جمالی کی ملاقات ،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے، امن و سلامتی کے ساتھ صوبے کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے اورجاری ترقیاتی منصوبوں کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close