بلوچستان

نصیر آباد میں حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

 صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ ضلعے کے علاقے چھتر میں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے سے سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ گزر رہا تھا جس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی نے قبول کی ہے۔

نصیر آباد کی سرحدیں شورش سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی سے ملتی ہیں جس کے باعث نصیر آباد کے سرحدی علاقوں میں بھی بد امنی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچ ریپبلیکن پارٹی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس سال جنوری سے ڈیرہ بگٹی میں شروع ہونے والے مبینہ آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گذشتہ دنوں زین کوہ کے علاقے میں ایک گولہ نصیر بگٹی نامی شخص کے گھر پر گر گیا۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گولہ گرنے سے نصیر بگٹی اور ان کے خاندان کے تین دیگر افراد ہلاک ہوگئے تاہم سرکاری سطح پر ان افراد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close