بلوچستان

کوئٹہ، وزیراعلٰی بلوچستان سے آئی جی ایف سی نارتھ کی ملاقات

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعلٰی نے امن کے قیام کے لئے ایف سی کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا، جبکہ آئی جی ایف سی نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے بھرپور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close