بلوچستان

بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی کو منفرد مقام حاصل

صدیوں سے بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی کی مقبولیت آج بھی زیادہ ہے۔ سردی کی آمد کے ساتھ ہی سجی دسترخوانوں کی زینت بنتی ہے جسے قبائلی ڈش کہا جاتا ہے۔

کوئٹہ سردی کا موسم ہو اور بلوچ ثقافتی روایتی کھانوں میں اگر سجی کا ذائقہ نہ چکھا جائے تو یہ سمجھ لیجئے کہ اس نے سردی کا مزہ ہی نہیں لیا۔ سجی کی تیاری میں بکرے کی ران اور دستی کو دہکتے کوئلوں کی آگ سے اسے اپنے منفرد اندا زمیں تیار کیا جاتا ہے۔ سجی واحد ڈش ہے جو بغیر گھی کہ پکائی جاتی ہے۔ سردی کے موقع پر تمام روایتی ڈشوں میں سجی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ سجی کو نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک سمیت خلیجی ممالک میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ صدیوں پہلے سجی صرف پہاڑی علاقوں میں کھائی جاتی تھی مگر اب شہری علاقوں میں بھی اس ڈش کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ آج بھی سجی کی لذت نہ صرف برقرار ہے بلکہ اسے آج بھی قدیم طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close