بلوچستان

گزشتہ روز مجھے داود پلازہ کی طرف سے پچاس لاکھ روپے ڈیم فنڈ کیلئے دیئے گئے: چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ گزشتہ روز مجھے داود پلازہ والوں نے پچا س لاکھ روپے کا چیک ڈیم فنڈ کیلئے دیا اور کہنے لگاکہ میں پڑھا لکھا آدمی نہیں ہوں اور میں بہت غریب ہوا کرتا تھا ، میرادل کرتا ہے کہ میں اپنا پلازہ بیچ کر آپ کو پیسے دیدوں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے آج صبح کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور مقدمات کی سماعت کی ، جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب نے بھی مجھے دو لاکھ روپے کا چیک ڈیم فنڈ کیلئے دیا ہے ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ڈیم ہماری بقااور آنےوالی نسلوں کیلئے ناگزیر ہو چکاہے، اس ملک سے محبت کرلیں ، اپنا ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے ججزاورسٹاف کی طرف سے ڈیم فنڈکیلئے چیک دیاگیاہے، اسلام آبادہائیکورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے،کوئٹہ میں سپریم کورٹ کا سیکرٹریٹ آپ وکلا پر ہی مشتمل ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close