بلوچستان
کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن، 52 مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر پولیس اور ایف سی نے شہر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کے قبضے سےناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں مشین گنیں ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔