بلوچستان

بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

حب پولیس اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ حب ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے فائرنگ کر کے تین افراد کوجاں بحق کردیا۔

فائرنگ میں میں میاں بیوی کے علاوہ ان کا دو سال کا ایک بیٹا جان کی بازی ہار گیا تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں ان کی ایک سالہ بیٹی بچ گئی۔

پولیس حکام نےبتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی یا گھر پر حملہ کرنے والوں نے اس پر گولی نہیں چلائی۔

پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے مرد اور خاتون کا تعلق ضلع قلات سے تھا اور انہوں نے چند سال قبل سند کی شادی کی تھی۔اوراپنا علاقہ چھوڑ کر حب میں رہائش اخیتار کی تھی۔

دوسرا واقعہ لسبیلہ تحصیل کی حدود میں پیش آیا۔اس علاقے میں ایک گھر میں ایک مرد اور خاتون کو قتل کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر مارا گیا۔

واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے سبی سے تھا اور دونوں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close