بلوچستان
کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی ،22مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے کارروائی کر کے 22مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں 22مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 6پستول برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔