Featuredبلوچستان

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14 افراد قتل، پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل

کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم ملزمان نے مسافر بسوں سے 14 افراد کو اتار کر شناخت کے بعد قتل کردیا جن میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی آنے والی بسوں کو کوسٹل ہائی پر روکا اور کچھ لوگوں کو شناخت کیا جنہیں دور لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوزی ٹاپ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے سول بسوں میں سوار 14 افراد کو شہید کیا جن میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اورماڑہ کے اسپتال میں منتقل کردی گئیں۔

سیکورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے مطابق مسافر بسوں سے اتار کر 14 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی چڑھائی کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام 14 مسافروں کے شناختی کارڈز دیکھنے کے بعد انہیں بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا، سیکورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close