بلوچستان
لشکری رئیسانی کا ویمن یونی ورسٹی کو شاندار تحفہ
مقامی ویب سائٹ کے مطابق ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کو 20ہزار نایاب کتب عطیہ کر دیں۔
ان کتابوں میں سیاسیات، جغرافیہ، معاشیات، مذہب، تاریخ، لائیو سٹاک، زراعت، قومی ایشوز اور دیگر موضوعات پر مشتمل نایاب کتب شامل ہیں
ویمن یونی ورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات نے نواب زادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے ان نایاب کتابوں کو ادارے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا
بلوچستان میں ایسی روایت کم ہی پائی جاتی ہے. سیاست دانوں اور بالخصوص سرداروں کی جانب سے کسی علمی ادارے کو کتب عطیہ کرنا ایک احسن روایت ہے. امید کی جا سکتی ہے کہ دیگر سیاست دان بھی اس روایت کی تقلید کریں گے
نواب زادہ لشکری رئیسانی مسلم لیگ ن کے ممبر ہیں اور اس سے قبل 2010 تک پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔