بلوچستان
جوانی پہ میری ستم ڈھانے والوں
سانحہ کوئٹہ میں شہید ہوجانے والے ریکروٹس میں سے ایک نے عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا گا نا ٹریننگ کے وقفے میں انسٹرکٹر کو سنا یا اور خوب داد لی۔
گانے کے بول ’جوانی پہ میری ستم ڈھانے والوں، ذرا سوچ لو کہ کیا کہے گا زمانہ‘ کچھ ایسے دردنا ک تھے کہ ایک لمحے کو یوں محسوس ہوا جیسے شہید ریکروٹ گانا نہیں گارہا بلکہ آنے والے دنوں کی خبر دے رہا ہے ۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سنٹر پر تین مسلح خود کش حملہ آوروں نے خوں آشام حملہ کیا جس میں 62 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ڈھیر کردیا ۔ حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول سانحے کے ہیرو کیپٹن روح اللہ نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔