Featuredبلوچستان

پاک،ایران سرحد ہفتے میں 3 روز کھلے گی

چاغی: پاکستان نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3 روز کھلے گی، روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کجھوروں سے لدے 20 ٹریلرز ایران سے تفتان سرحد پہنچ گئے۔

وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد کھولنے کا مقصد سرحدی اضلاع کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنا ہے، چاغی، واشک، پنجگور، تربت اور گوادر سے خوردنی اشیا کی درآمد ہوگی جبکہ روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی اور اس دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

خیال رہے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے تحت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں 13 مارچ سے بند کر دی گئی تھیں جس کے باعث ایران سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close