بلوچستان

دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ قیام امن کے لیے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close