بلوچستان
گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر واقع مکان کے کمرے میں لیکج کے باعث رات میں گیس بھر گئی تھی، کمرے میں موجود افراد جب صبح اٹھے اور ہیٹر جلانے کے لئے جونہی ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں ستر سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
دھماکے سے کمرہ مکمل تباہ جبکہ گھر کے باقی حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔