گوادربندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس تیار
گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس کے قیام کی تقریب نئی ٹاسک فورس88کی ریزنگ تقریب گوادر پورٹ پر ہو ہوئی، پاک بحریہ کی خصوصی فورس ٹی ایف 88 کا نام دیا گیا، ٹی ایف 88 گوادر پورٹ کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے محفوظ رکھے گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف اور ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔
گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس کے قیام کی تقریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سی پیک معیشت میں بہتری کے لئے اہم ثابت ہوگا، سی پیک سے پاکستان اور پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
جنرل زبیرمحمودحیات نے کہا کہ سی پیک اور اس کی سیکیورٹی میں نیوی کاکردار اہم ہے، میری ٹائم کو محفوظ بنانے کے لئے نیوی نے اہم کردار ادا کیا، تقریب میں مدعو کرنے پرسربراہ پاک بحریہ کامشکور ہوں۔
پاک بحریہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس 88 بحری جہازوں، فاسٹ اٹیک کرافٹ، ایئرکرافٹ، ڈرونز اور نگرانی کے جدید آلات سے لیس ہوگی جبکہ میرینز کو سمندر اور گوادر کے اطراف میں سیکیورٹی آپریشنز کے لیے تعینات کیا جائے گا۔