بلوچستان

سبی میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک، 12 گرفتار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سکیورٹی فورسز کے ایک سرچ آپریشن میں حکام نے آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 12 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سنیچر کی شب بلوچستان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشن ضلع کے علاقے سانگان میں کیا گیا۔

ان ذرائع نے بتایا اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس علاقے میں ان کے دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

آزاد ذرائع سے مارے جانے والے افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت اور کسی عسکریت پسند تنظیم سے تعلق کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

سانگان اور اس سے متصل بولان کے علاقوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close