بلوچستان

کوئٹہ میں دھماکہ‘ زخمیوں کی تعداد6ہوگئی

کوئٹہ کا نواحی علاقہ مشرقی بائی پاس ایک زوردار دھماکے سے گونج اٹھا‘ سیکیورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ان کی گاڑی کے نزدیک ہوا جس کے سبب6افرادزخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد 6 سیکیورٹی اہلکار ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایف سی فائرنگ رینج کے نزدیک پیش آیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کےمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نادرن بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 8کلو وزنی ٹائم بم استعمال کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں‘ دھماکے کی جگہ کوگھیرے میں لے لیا گیا ہےاور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہاہےِ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close