بلوچستان
بلوچستان کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
نئے سال کے پہلے روز گڈو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا۔ 5 یونٹ بند ہونے سے گزشتہ رات بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
رات گئے گڈو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا جس کے باعث بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سندھ کے مختلف علاقے بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔
گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے 5 یونٹ ٹرپ کر گئے۔ یونٹ ٹرپ کیے جانے کی وجہ فنی خرابی اور ہائی ٹینشن لائنز کا گرنا بتائی جارہی ہے۔
پاور پلانٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے میں 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں تاہم تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی۔
گڈو پاور پلانٹ ٹرپ ہوجانے سے نیشنل گریڈ کو 8 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ اس وقت گڈو پاور پلانٹ کے صرف 3 یونٹ چل رہے ہیں۔