بلوچستان
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ
کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر نے دورے کے دوران کریش لینڈنگ کی، تاہم حادثے میں وزیر داخلہ سمیت دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی قلات سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ہیلی کاپٹر کے ہیڈرالک فیل ہو گئے، جس کے بعد کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔
پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بڑے حادثے سے بچاتے ہوئے کامیابی سے زمین پر اتارا، اس دوران سرفراز بگٹی اور عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو واپس کوئٹہ لینڈ کروایا گیا، ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ اور عملے سمیت سات افراد سوار تھے۔