بلوچستان

سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 2 عام افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کا سریاب روڈ اکثر و بیشتر دہشت گردانہ کارروائیوں کی زد میں آتا رہتا ہے۔ کچھ روز قبل سریاب روڈ پر بم نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید اور 122 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل پورا ملک دہشت گردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے مختلف خودکش دھماکوں اور دہشت گرد واقعات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کے لیے آپریشن رد الفساد کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے جس کے تحت روزانہ درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کیے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز و پولیس کی کارروائیوں میں اب تک کئی دہشت گرد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بھی کارروائیاں کی جاچکی ہیں جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close