بلوچستان کے ضلع کوہلو سوراف نالے سے بھارتی ساختہ اسلحہ برآمد
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے حساس اداروں کی اطلاع پر 9 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کاہان کے علاقے سوراف نالہ سے بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز نے حساس اداروں کی اطلاع پر 9 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمران ابرہیم کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلحہ و گولہ بارود ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحے و گولہ بارود میں ایک ایم جی تھری گن، 500 راؤنڈ، 1 مارٹر گن، ایک مارٹر راؤنڈ شامل ہے۔