بلوچستان

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس۔ تین مزدوہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کا واقعہ لوارائی میں دکّی کے علاقے میں پیش آیا ۔

ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے چار سو سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں جہاں ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں دکّی میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں تین کان کن ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ دکّی کے علاقے میں ہی گذشتہ برس فروری کے مہینے میں بھی کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد کان کن مارے گئے تھے۔

ایسے حادثات میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ کان کنوں کی حفاظت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کو قرار دیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close