بلوچستان

چلتن نیشنل پارک میں پرشین لیپرڈ کا جوڑا دریافت،وائلڈلائف حکام

کوئٹہ: ہزار گنجی نیشنل پارک میں پرشین لیپرڈ کا جوڑا دریافت ہوا،وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ پرشین لیپرڈکی یہ نسل دنیا میں تیزی سے معدومی کا شکار ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والے نایاب پرشین لیپرڈ کی تصاویرجاری کردی ہے۔

 

چیف کنزرویٹوآفیسر شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ پرشین لیپرڈکی یہ نسل دنیامیں تیزی سے معدومی کاشکارہے، 6 ماہ کی کوششوں سے ٹیم نے جوڑے کی عکس بندی کی۔

 

وائلڈلائف حکام نے بتایا کہ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رشئین لیپرڈ کی موجودگی اطلاع تھی لیکن پرشین لیپرڈ جوڑے کی کوہ چلتن میں آثار ملنے پر تلاش شروع کی گئی، چیتےکی عکس بندی محکمہ جنگلی حیات ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

 

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ کوہ چلتن میں فارسی چیتے کے جوڑے کے آثار ملنے کے بعد تلاشی کا آغاز کیا گیا۔

 

محکمہ جنگلی حیات نے آئی یوسی این،ڈبلیوڈبلیوایف سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیتے میں چستی اور بے خوفی دیکھی گئی جوخوش آئند ہے، چیتےکی کوہ چلتن میں خوراک بھی وافرمقدارمیں موجود ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ ان چیتوں کے تحفظ کے لیے ہمیں جہاں مزید وسائل اور عملے کی ضرورت ہو گی وہاں ہم لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان چیتوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 

محکمہ وائلڈ لائف کے IUCN ، WWF سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیندوے چست اور نڈر دکھائی دیتا ہے ، جو خوش آئندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے

محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر نے مزید بتایا کہ کہ 2011-12 میں مکران کے علاقے کلگ میں اس چیتے کے شکار کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، اس کے بعد 2013 میں سکھر کے قریب ایک چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی لیکن اس کے بعد پہلی مرتبہ یہاں ثبوت اور تصاویر کے ساتھ ان کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close