بلوچستان
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کوئٹہ سے اغواء
کوئٹہ: نامعلوم افراد نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ سے دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا جس کی اطلاع ان کے بھائی نے دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیکرٹری ہائر ایجوکیش کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری ہائر ایجوکیش کے اغوا کے واقعہ کے بعد کوئٹہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جگہ جگہ پولیس، ایف سی، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور لیویز نے ناکہ بندی کر دی ہے۔