بلوچستان

بلوچستان میگا کرپشن کیس، سابق مشیر خزانہ خالد لانگو پر فرد جرم عائد

کوئٹہ:  احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس مین سابق مشیر  خزانہ  بلوچستان خالد لانگو اور سیکرٹری خزانہ سمیت 4 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی تاہم احتساب عدالت نے ملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ باسط ، سابق سیکرٹری لوکل بورڈ فیصل جمال اور سہولت کارسہیل مجید پر بھی فرد جرم عائد کردی جب کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close