چمن : ڈرائیوروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ تیسرے روز بھی بند ہے۔
توبہ اچکزئی میں ایف سی کے ہاتھوں بائیس ڈرائیوروں کی گرفتاری اور مبینہ طور پر انہیں حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف عوامی ردعمل نے زور پکڑ لیا۔
کوئٹہ چمن شاہراہ آج تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدرفت کے لیے بند ہے۔ مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو کوژک کے مقام پر احتجاجا بند کردیا۔
احتجاج کے باعث افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ، نیٹو سپلائی اور دیگر تجارتی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے گرفتار ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو قانون کے مطابق لیویز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔