بلوچستان کے مشہور مجسمہ ساز ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا
بلوچستان کے مشہور مجسمہ ساز اسحاق لہری نے ایدھی صاحب کو ان کی ملک و قوم اور انسانیت کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ تین ماہ میں یہ مجسمہ بنا کر مؤرخہ 15 جون 2021ء کو کوئٹہ کے “ ایدھی چوک “ میں نصب کیا۔
ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم اُن کے کردارکو سامنے رکھیں اور وہ خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں تھیں
ایدھی صاحب نے ایک تاریخ چھوڑی ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے اور یہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں تو ان کے راستے پر چلیں۔