بلوچستان

مارگٹ اور پنجگور کے علاقوں میں آپریشن، 33 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد: آپریشن ردالفساد کے تحت مارگٹ اور پنجگور کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ جس میں دہشتگردوں کے تین کیمپ مسمار کرکے تینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دہشتگردوں کے زیراستعمال تین کیمپ مسمار کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تین کلو گرام بارود، ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پنجگور کے علاقے گچک میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تیس مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جن سے دو ایس ایم جی اور سیکڑوں راؤنڈ بھی برآمد کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close