بلوچستان

جام کمال سے جے یو آئی ف کی معذرت

کوئٹہ : جے یو آئی ف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حمایت کرنے سے معذرت

جمعیت علمائے اسلام  نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close