کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے استعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
جام کمال خان اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفی کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کیا تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ نئی حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، دو دن میں بلوچستان میں نئی حکومت بنائیں گے، اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اتحادیوں کے پاس بھی جائیں گے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ جام کمال خان کے مشکور ہیں جنہوں نے استعفیٰ دے کر بی اے پی کو ٹوٹنے سے بچایا، جام کمال خان تین سال تک وزیراعلیٰ رہے ہیں آ ئندہ بھی ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔