Featuredبلوچستان

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ اتوار کو حلف اٹھائے گی

کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی14رکنی کابینہ اتوارکوحلف اٹھائےگی، اٹھارویں ترمیم کےبعدکابینہ میں14وزیرہوں گے

ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ میں5مشیربھی شامل ہوں گے، مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلوچستان حکومت کا شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف

عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا تمام اتحادیوں سےمشاورت کرلی گئی ہے، تمام معاملات خوش اسلوبی سےطےہوگئےہیں، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی طرح کابینہ کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔

جان محمد جمالی دوسری بار اسپیکر بلوچستان اور میر عبدالقدوس دوسری بار وزیراعلیٰ بلوچستان منصب پر فائز ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close