بلوچستان

عوام پر آئے روز مہنگائی کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں

کوئٹہ:حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کررہی ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت چل نہیں رہی چلائی جارہی ہے، حکومتیں عوام کے سہارے سے چلنی چاہئیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس وقت عام پاکستانی کی آواز ہے، پوری قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، آئے روز ٹیکس، مہنگائی کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں، لوگ اب بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا 20 نومبر کو پشاور میں بڑا مظاہرہ کریں گے، نااہل حکمران اقتدار کو طول دینے کے لیے ناجائز طریقے اپنا رہے ہیں، نازک ماحول میں پی ڈی ایم عوام کے شانہ بشانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کررہی ہے، مشترکہ اجلاس کو شکست کے خوف سے ملتوی کیا گیا، نااہل حکمرانوں کیخلاف جہاد جاری رہے گا، حکومت چل نہیں رہی چلائی جارہی ہے، حکومتیں عوام کے سہارے سے چلنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں پر مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، بازو مروڑ کر ووٹ حاصل کرکے قانون بنا تو کوئی حیثیت نہیں ہوگی، یہ سب کچھ 19 نومبر سے پہلے کرنا سارے معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close