بلوچستان

بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے، مولاناعبدالغفورحیدری

کوئٹہ: ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے اور ہمارے دیگر پڑوسی بھی بھارت کے آلہ کار بن گئے جس کا بہت افسوس ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبد الغفورحیدری کا کہنا تھا کہ مستونگ خود کش حملے میں ہدف میں ہی تھا، حملے میں کون سی قوتیں ملوث ہیں انہیں سب جانتے ہیں، ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں نے ان کی خیریت دریافت کی جس پر وہ ان کے مشکور ہیں، مستونگ سانحہ بہت بڑا تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، اس واقعے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے ان کے خون سے انقلاب آئے گا، ہم ملک کی سلامتی،جغرافیائی اورنظریاتی حدود کے لیے کمربستہ ہیں، یہ ملک ہے تو ہی ہمارے نظریات کا حصول ممکن ہوگا، جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا اس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اس واقعے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہماری تحریک کو آنے والی نسلیں آگے بڑھائیں گی۔
ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا، بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے اور ہمارے دیگر پڑوسی بھی بھارت کے آلہ کار بن گئے جس کا بہت افسوس ہے، میں بھارت کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب ایک ایٹمی قوت ہے، ہمارا ملک تر نوالہ نہیں کہ کوئی اسے آسانی سے ہضم کرسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close