بلوچستان

وزیراعظم کو چاہیے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کریں، رحمان ملک

لاہورـ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے رویئے سے پاکستانی قوم کو تکلیف پہنچائی ہے، انہیں سعودی عرب میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کا تذکرہ کرنا چاہیے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام میں کوئی دہشتگردی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اپنے رویئے سے پاکستانی قوم کو تکلیف پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں داعش پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتین سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کررہی ہیں۔ اگلے بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئے رقم مختص ہونی چاہیئے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کریں۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کے دوران وہ قیادت کی ہدایات کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے میں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close