بلوچستان
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ ،سرفراز بگٹی محفوظ رہے ،محافظووں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار
کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا تاہم وہ حملے کے نتیجے میں محفوظ رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرفراز بگٹی اپنے قافلے کے ساتھ ڈیرہ بگٹی سے سوئی جا رہے تھے کہ راستے میں پیش بوگی کہ مقام پر دہشت گردوں نے ان کے قافلے پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی ۔لیویز ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے ۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ پر اس سے قبل بھی جان لیوا حملہ ہو چکا ہے ۔