بلوچستان
بلوچستان میں دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں
کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے معصوم لوگوں کی حفاظت کرے
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے معصوم لوگوں کی حفاظت کرے، صوبائی اور وفاقی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہم نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں ،آئندہ بھی دیں گے، دکھ اس بات کا ہے کہ حکومتوں نے ہمیں دہشتگردوں کے آگے چھوڑدیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں، ہم نے بہت جانیں دی ہیں، دہشت گرد حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے معصوم لوگوں کی حفاظت کرے، صوبائی اور وفاقی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔