گلگت استور مقامی پولیس نے تین افغانی باشندوں کو گرفتار کرلئے
گلگت: استور پولیس گلگت نے گدائی کے مقام سے تین افغانیوں کو گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق استور میں گدئی تھانہ کے عملے نے تین افغانی گرفتار کر لئے جبکہ سٹی پولیس سٹیشن استور کی پولیس ٹیم نے ایک افغانی گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افغانی باشندوں میں محمد ایاز، شیر خان، ظریف خان اور ذبیح اللہ شامل ہے۔ استور میں گرفتار افغانیوں سے تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ گرفتار شدگان اپنے آپ کو کاروباری ظاہر کر رہے ہیں تاہم ان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانیوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے۔ اس سے قبل صوبائی پولیس نے گلگت اور دیگر اضلاع سے سینکڑوں افغانیوں کو علاقہ بدر کیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گلگت بلتستان میں سینکڑوں افغانی غیرقانونی طور پر مدارس اور دیہاتوں بلخصوص داریل، تانگیر میں رہائش پذیر ہیں، جو اپنے آپ کو قبائی ظاہر کیے ہوئے ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم افغانی خطے کے لیے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔