گلگت بلتستان

وزیراعلٰی جی بی سپریم کورٹ پر برس پڑے، جے آئی ٹی میں تحریک انصاف اور مشرف کے افراد شامل ہونے کا الزام

گلگت: وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سپریم کورٹ سمیت ملکی اداروں پر برس پڑے۔ انہوں نے وزیراعظم نااہلی کیس کو اداروں کی ملی بھگت اور ناانصافی کی بدترین مثال قرار دی۔ انہوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرا وزیراعظم تھا اور رہیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی ملک کے خلاف عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹی میں مشرف کے آدمی اور تحریک انصاف کے کارکنان شامل تھے۔

وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ تمام ادارے مل کر بھی ہمارے قائد پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے اور 62، 63 پر نااہل کیا۔ پاکستان کے عوام کے محبوب لیڈر کو اس جرم کی سزاء دی گئی کہ انہوں نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا تھا۔ انہیں صرف دوبئی کی ایک کمپنی کی اعزازی چیئرمین شپ کو بنیاد بناکر نااہل قرار دیا گیا۔ پاکستان میں اربوں کے منصوبوں محمد نواز شریف نے لگائے لیکن ہمارے سیاسی مخالفین ایک روپے کا کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

وزیراعلٰی جی بی نے کہا کہ جمہوریت کے دشمنوں نے دھرنا ون، دھرنا ٹو سے عوام کی منتخب حکومت اور ہر دلعزیز عوامی لیڈر کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے۔ مسلم لیگ نون کو عوام کی خدمت اور پاکستان کو ترقی سے روکنے کیلئے اس سے قبل بھی دو دفعہ منتخب حکومت کو گرایا گیا۔ آئندہ آنے والا وزیراعظم بھی محمد نواز شریف کا منتخب کردہ ہوگا۔ مسلم لیگ نون اس فیصلے سے مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی اور 2018ء میں اس سے زیادہ سیٹیں لے کر حکومت بنائے گی۔ محمد نواز شریف نے مسلم لیگ نون کو ڈرائینگ روم سے نکال کر ایک عوامی جماعت بنایا ہے، جس سے ہمارے مخالفین خائف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close