گلگت بلتستان

پارلیمنٹ میں نمائندگی ملنے کا بھرپور خیرمقدم کرینگے، امجد حسین ایڈووکیٹ

سکردو: پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی گئی تو ہم سمجھیں گے کہ ہمیں بہترین آئینی سیٹ اپ ملا ہے پارلیمنٹ میں نمائندگی کے بغیر جو بھی سیٹ اپ دیا جائے گا اس کو ہم ٹو پی ڈرامہ سمجھیں گے پارلیمنٹ میں نمائندگی دی گئی تو ہم بھر پور خیر مقدم کریں گے ریاستی ادارے چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیں وزیر اعظم خاقان عباسی ریاستی اداروں کی بات نہ ماننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی مخالفت کے باوجود آئینی حیثیت کے تعین کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کی بات مانی گئی تو گلگت بلتستان جلد آئینی دائرے میں شامل ہو جائے گا ہمیں آئینی حقوق دینے کیلئے ریاستی ادارے کام کر رہے ہیں کوئی اچھا سیٹ اپ ملاتو انہی اداروں کی کوششوں سے ملے گا ورنہ مسلم لیگ ن خود ہمیں کوئی بھی سیٹ اپ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مابین سروسز ٹریبونل کے چیئر مین کی تقرری کے معاملے پر تین ماہ سے جھگڑا چل رہا ہے دیکھتے ہیں اس جنگ میں گورنر کامیاب ہوتے ہیں یا وزیر اعلیٰ کو فتح حاصل ہو تی ہے رکن اسمبلی میر سلیم نے وزیر اعلیٰ کے اوپر جتنے الزامات لگائے ہیں وہ سو فیصد درست ہیں جو باتیں آج میر سلیم نے کہی ہیں وہ ہم پچھلے ڈھائی سال سے کہہ رہے ہیں مگر ہم نے جب ون مین شو کی بات کی تو وزیر اعلیٰ نے اپنے ترجمان کے ذریعے ہمارے خلاف بیان دلوایا آج ڈپٹی سپیکر کو میر سلیم کے خلاف بیان دینے کیلئے میدان میں اتارا ہے گلگت بلتستان میں اس وقت مفادات کی جنگ شروع ہو گئی ہے اس جنگ میں غریب لوگ متاثر ہونگے لین دین کے معاملے پر حکمرانوں کے مابین شروع ہونے والی جنگ سے علاقے کے ترقیاتی امور شدید متاثر ہونگے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اپنے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بیان دینے کے بجائے خود کو ٹھیک کیوں نہیں کرتے ہیں کل تک ہم کہہ رہے تھے کہ گلگت بلتستان میں ون مین شو چل رہا ہے آج مسلم لیگ ن کے اپنے لوگ ون مین شو کی بات کرنے لگے ہیں بتایا جائے کہ ہم جھوٹ بول رہے تھے یا اس وقت وزیر اعلیٰ جھوٹ بول رہے ہیں ؟حالات بڑے گھمبیر ہو رہے ہیں صورتحال یہی رہی تو حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی آئندہ سال تک وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں جو مفادات نہ ملنے پر شور مچاتے ہیں جب انہیں مفادات مل جاتے ہیں تو خاموش ہو جاتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کچھ لوگوں کو ان کی مرضی کے مطابق مفادات دے کر خاموش کرایا ہوا ہے حالات اسی طرح رہے تو یہ لوگ بھی اپنی خاموشی توڑ کر میدا ن میں اتریں گے انہوں نے کہاکہ یکم نومبر کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حالات سازگار رہے تو وہ ضرور ہمارے علاقے کا دورہ کریں گے ان کے دورے کے بعد تنظیم ساز ی کے ماندہ امور بھی نمٹائے جائیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close