گلگت بلتستان

اسکردو سٹی سے دو مارٹر گولے برآمد ہوئے، سکیورٹی ذرائع کی تصدیق

اسکردو: اسکردو کے تجارتی مرکز نیابازار کے عقب میں موجود مذہبی مقام شبیہ قتل گاہ سے ملحقہ پلاٹ سے دو مارٹر گولے برآمد ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کرلی کہ شب عاشور کو شبیہ قتل گاہ کے قریب سے دو مارٹر گولے برآمد ہوئے تھے، جسے شہر سے دور لے جاکر تلف کر دئیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے بہت پرانے تھے اور اسے تخریبی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کرنا درست نہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے ابھی تک یہ کھوج نہیں لگا سکے کہ یہ مارٹر گولے کہاں سے پہنچے اور کیسے پہنچے۔ واضح رہے کہ عاشور کے روز اسی مقام پر تمام ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوتے ہیں اور لاکھوں کا اجتماع ہوتا ہے۔ اتنے حساس مقام سے مارٹر گولے برآمد ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close