گلگت بلتستان

خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

راولپنڈی : خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج بحالی کے کاموں میں مصروف ہے ۔پاک فوج کے انجینئرز نے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی بہت سی اہم شاہراوہوں کو بحال کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی انجینئرز روڈ نیٹ ورک بحال کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی کے دو ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں جہاں پاک فوج نے متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہنزہ ،چلاس اور چیلام میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں اور دیگر افراد کو نکا ل لیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close