Featuredگلگت بلتستان

جی بی آرڈر 2018ء، اپوزیشن کا اختلاف اصولوں پہ ہونا چاہیئے، وزیراعظم

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن کا اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے انہیں حکومت کا مؤقف بھی سننا چاہئے۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کی منظوری کے موقع پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جی بی آرڈر پر گزشتہ 8 ماہ سے کام کیا جا رہا تھا، آج کا آرڈر چند روز کا کام نہیں تھا، بہت سے لوگ اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے تھے سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندر تھی لیکن آج (ن) کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی اپنی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پاکستان کی سول سروس میں بھی جی بی کو کوٹا دیاجائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے سنگ میل ہو گا، جو حقوق دیگر صوبوں کو حاصل ہیں وہی حقوق اب گلگت بلتستان کو حاصل ہیں، علاقے میں ترقی ہوگی اور آئین کے مطابق عوام کو بھی ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کے پاس تمام ضروری اختیارات ہوں گے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، ججز حتیٰ کہ گورنر بھی گلگلت بلتستان سے ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویئے پر حیران ہوں، ہمارے اس اقدام کی مخالفت کیوں کی جا رہی ہے اور کون کر رہا ہے؟ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے ہمارا مؤقف بھی سنا جانا چاہئے۔ گلگت بلتستان میں عشروں سے بند سرکاری اسکیمیں (ن) لیگ نے مکمل کیں، جو کام کیے سب کے سامنے ہیں ہمیں اپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close