کینیڈین کوہ پیما کے ٹو کی چوٹی سے گر کر لاپتہ
کے ٹو مہم جوئی کے دوران کینڈین کوہ پیما مسٹرسرگئی رسے سے گر کر لاپتہ ہو گیا۔ دنیا کی دوسری اور سب سے خطرناک ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران کینیڈا کے کوہ پیما کھائی میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ رسے سے گر کر لاپتہ ہونے والے کینڈین کوہ پیما کے نیپالی ساتھی شرپا داوا نے واقعے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر سرگئی7 رکنی کینڈین کوہ پیما ٹیم اور کے ٹو ایکسپیڈیشن 2018 ٹیم کے لیڈر تھے۔ شرپا داوا کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیما سرگئی ڈیسورییولٹ کیمپ ٹو اور تھری کے درمیان تقریباً 24 ہزار فٹ بلندی پر واقع چمنی ہاؤس سے کھائی میں جاگرے اور اتنی بلندی سے گرنے کے بعد زندہ بچ جانے کی امید نہیں اور نعش کی تلاش بھی مشکل ہے، ہم اس وقت 11 نیپالیوں سمیت 16 غیرملکی کوہ پیما کیمپ ٹو پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں اور ہم نے 20 جولائی کے بعد سمٹ کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔