گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب کے ذمہ داران بھرپور اقدامات اٹھائیں، گورنر گلگت بلتستان

اسکردو: گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو جی بی نے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بلاامتیاز احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ راجہ جلال حسین نے نیب جی بی کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی جی بی کو بھی کرپشن سے نجات دلانے کے لیے ذمہ داران بھرپور اقدامات کریں۔

گورنر جی بی نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لیے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اس ادارے کے ذریعے کرپشن میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لوٹی گئی ملکی دولت کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے گا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان نے کہا کہ جی بی میں اس ادارے کو فعال بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا تاکہ خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close