گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جی بی کے بالائی اضلاع میں دو فٹ تک برف پڑچکی ہے اور تمام بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
ان علاقوں میں گلگت میں نلتر، کارگاہ، گاشو، بگروٹ، گوجال، اپر استور، پھنڈر، اور یاسین جبکہ بلتستان میں گلتری، مشہ بروم، باشے، برالدو وغیرہ میں دو فٹ تک برفباری ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے معاملات زندگی کافی حد تک متاثر ہوئے ہیں۔
حالیہ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور جمعہ کے روز گلگت سے اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات گلگت کے مطابق برف باری اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔