گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے مسلم لیگ نون نے بڑی کوشش کی، وزیر اخلاق حسین

گلگت: گلگت بلتستان کونسل کے رکن وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ساڑھے تین سال میں جتنے بھی کام کئے ہیں ان کی تاریخ میں کبھی مثال نہیں ملتی۔ بعض مخالفین پھر بھی ہماری حکومت پر تنقید کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ حد میں رہیں اور عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہیں۔ ہمارے اوپر تنقید وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا سودا کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ذاتی عناد پر ہماری حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ عوام بہترین جج ہیں، وہ خود فیصلہ کریں گے کہ ان کے خیرخواہ کون لوگ ہیں اور کن لوگوں نے علاقے کے حقوق پر شب خون مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان گلگت بلتستان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جی بی کو وہ تمام حقوق دستیاب ہوں جو ملک کے دوسرے صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔ ان سے حالیہ ملاقات نہایت مفید اور کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ساتھ بڑے وفادار ہیں، کبھی علاقے کے مفادات پر کسی سے کوئی سودا بازی نہیں کی۔ ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی یہی وجہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے کیلئے مسلم لیگ نون نے بڑی کوشش کی، مگر عین وقت پر میاں نواز شریف کو برطرف کیا گیا جس کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواشریف کی ہدایت پر علاقے کے آئینی معاملے پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات بڑی اچھی تھی اور بار کونسل نے معاملہ عدالت میں لے جاکر بڑی تاریخی غلطی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close