گلگت بلتستان

گلگت، قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی میں ملوث دو تاجروں کو گرفتار کرلیا

گلگت: قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی میں ملوث دو تاجروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر غیرقانونی طریقہ سے اشیاء پر عائد ٹیکس کو کلیئر کراکر قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب سب آفس گلگت کے بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو نے دو افراد ہدایت علی خان ولد محمد شریف خان اور حکیم خان ولد رحیم خان کو گلگت سے گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزم احتساب کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مفرور ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے احتساب کورٹ نے دونوں ملزموں ہدایت علی اور حکیم خان کو اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے دونوں ملزموں اور نیشنل بنک آفیشئلز کے خلاف سال 2016ء میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے کسٹم ڈیوٹیز و ٹیکسز کے بغیر سامان کو غیرقانونی طریقہ سے کلیئر کروایا ہے، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے نیب جیل منتقل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close