گلگت بلتستان

وفاقی حکومت نے جی بی کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی، راجہ جلال حسین

اسکردو: گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، جی بی کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے عطا آباد منصوبہ، ہنزل منصوبہ، شغرتھنگ اور گلگت چترال ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کو فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کیا ہے۔

استور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع کے اعلانات ہوائی ہیں، آرڈر 2018ء میں ترمیم کا اختیار وفاق کو حاصل ہے، آرڈر میں ترمیم کے بغیر اضلاع کا قیام ناممکن ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس صرف اتنا اختیار ہے کہ وہ نئے اضلاع کا اعلان کر سکتی ہے، اس حوالے سے عملاً اقدامات کرنے کا اختیار وفاق کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب کے ذمہ داران بھرپور اقدامات اٹھائیں، گورنر گلگت بلتستان

انہوں نے مزید کہا کہ شونٹر ٹنل منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آزاد کشمیر کی حکومت سے ملکر وزیراعظم پاکستان کے پاس جائیں گے اور اس منصوبے کو تعمیر کرانے کے حوالے سے موثر اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر بھی اس اہم منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دونگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم اس اہم منصوبے کو فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کرینگے۔ شونٹر پاس منصوبہ اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے سفر کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے کم ہو کر آٹھ گھنٹے ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close