اسلام آباد

دفترخارجہ نے ایرانی ڈرون گرانے کی صدیق کردی

اسلام آباد: دفترخارجہ نے19 جون کو پاک ایران سرحد پر واقع پنجگور کےعلاقے میں ایرانی ڈرون گرانے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے انیس جون کو پنجگور کے علاقے میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے، نامعلوم اور بغیر کسی شناخت کے ڈرون تین سے چار کلومیٹر پاکستان کی حدود میں پرواز کر رہا تھا جس پر پاک فضائیہ نے اسے مارگرایا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ ڈورن گرانے کی معلومات کا تبادلہ کیا ہے، یہ ڈرون بغیر کسی شناخت کے پاکستان کی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close