اسلام آباد

مریم نواز کے جھوٹ کو ان کے بھائیوں نے ہی بے نقاب کیا

اسلام آباد: حسین نواز نے ایک انٹرویو میں بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادوں سے پردہ اٹھایا ، مریم نواز کے جھوٹ کو ان کے بھائیوں نے ہی بے نقاب کیا۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے تھے کرپشن سامنے آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، آج شہباز شریف کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت آرہے ہیں، مسلم لیگ ن نظام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن نہ کرنے کے دعویداروں کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، نواز اور شہباز شریف کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں کیسے بنالیں؟، حسین نواز نے ایک انٹرویو میں بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادوں سے پردہ اٹھایا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہہ چکی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، مریم نواز کے جھوٹ کو ان کے بھائیوں نے ہی بے نقاب کیا، نواز شریف نے 90 کی دہائی میں 4 فلیٹس کرپشن کے پیسوں سے لیے، تمام تر کہانیاں سنانے کے بعد پتہ چلا ان کے پاس ایک قطری خط ہے، پانامہ کا معاملہ سامنے آتا ہے تو کہتے ہیں جدہ میں اسٹیل مل لگائی، تحقیقات ہوئیں تو پوری جماعت کے پاس اقامے نکل آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست میں آڈیو ویڈیو آگئیں، تمام بلیک میلنگ کے بعد آج انہوں نے زرداری کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، لوٹ مار کرتے رہے آج این آر او مانگ رہے ہیں، این آر او انہیں کسی صورت نہیں ملے گا، شہباز شریف کہتے تھے کرپشن سامنے آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، آج شہباز شریف کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت آرہے ہیں، شہباز شریف نے بھی حدیبیہ پیپر ملز والی کہانی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں، نوازشریف باہر بیٹھ کر پاکستانی اداروں پر تنقید کررہے ہوتے ہیں، آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی گئی، اربوں روپے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس میں ڈلوائے جارہے ہیں، کیسز میں تاخیری حربے اپنائے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن نظام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close